ہیئت متولیان ہیئت  متولیان (Board of trusties) 

اسلامی علوم و ثقافت انسٹی ٹیوٹ کی ہیئت متولیان کے اعضائے ترکیبی
1۔ دفتر تبلیغات اسلامی کا سربراہ (ہیئت کا سربراہ)
2۔ وزارت سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی کا نمائندہ
3۔ صوبہ قم کا گورنر (یا ان کا مشیر یا نائب، اعلی ثقافتی انقلاب کونسل کے منظور کردہ ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے) 
4۔ انسٹی ٹیوٹ کا سربراہ (ہیئت متولیان کا معتمد) 
5۔ ملک کی دو علمی ـ ثقافتی شخصیات جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کیا ہو۔
6۔ یونیورسٹی اور اعلی تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ایک سے تین تک فیکلٹی ممبران، جو اسسٹنٹ پروفیسر یا اس سے اعلی مراتب پر فائز ہوں اور یونیورسٹی یا اعلی تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں پانچ سال تک تعلیمی و تحقیقی تجربہ رکھتے ہوں۔ 

پانچویں اور چھٹے نقاط میں مذکورہ اراکین وزیر سائنس، تحقیقات و ٹیکنالوجی کی تائید اور حکم سے چار سال کی مدت کے لئے مقرر ہوتے ہیں۔ ان کی دوبارہ تقرری بلا حرج ہے اور جب تک کہ ان کی جگہ دوسرے افراد متعارف نہ کروائے گئے ہوں، اپنے قانونی فرائض پر عمل درآمد اور اپنے اختیارات سے استفادہ کرتے رہیں گے۔  
ہیئت متولیان سال کے ہر موسم (تین مہینوں) میں ایک بار ہیئت کے سربراہ کی دعوت پر اجلاس منعقد کرے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو وزیر سائنس، تحقیقات و ٹیکنالوجی کے نمائندے یا اکیڈمی کے سربراہ یا اراکین میں سے تین افراد کی تجویز پر ـ ہیئت کے سربراہ کی تائید کے بعد ـ ہیئت متولیان کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا جاسکتا ہے۔ 
ہیئت متولیان کا اجلاس 1+50 فیصد اراکین کی موجودگی میں باقاعدہ تصور ہوگا اور اس اجلاس کے فیصلے آراء کی نصف سے زائد تعداد کے اتفاق سے، معتبر ہونگے۔  


ہیئت متولیان کے فرائض اور اختیارات

1) ہیئت متولیان کے اندرونی ضوابط کی منظوری؛
2) اکیڈمی سربراہ کا وزیر سائنس، تحقیقات و ٹیکنالوجی کو تجویز دینا؛
3) اکیڈمی کے سربراہ کی تجویز پر تنظیمی چارٹ اور ضروری ضوابط کی منظوری؛
4) اکیڈمی کے رواں ترقیاتی اور تحقیقاتی بجٹ کا جائزہ اور منظوری؛ 
5) قانونی مراحل طے کرنے کے لئے مؤسس (بانی) کو اکیڈمی کی ترقی کے سلسلے میں تجاویز دینا؛ 
6) ادارے کے لئے باقاعدہ خرانچی اور محتسب کا تقرر نیز ان افراد کا تعین جو اکیڈمی کے لئے اکاؤنٹ کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؛
7) محتسب کی رپورٹ کی مؤسس کے پاس ارسال ہوجانے کی بنیاد پر اکیڈمی کے اکاؤنٹس اور سالانہ میزانیوں کی تائید؛
8) قانونی اشخاص (Legal persons) اور قدرتی اشخاص (Natural persons) سے مالی امداد اور عطیات جمع کرنے کی کوشش؛ 
9) حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کے قوانین کے دائرے میں اکیڈمی کے کارکنان کی بھرتی کے لئے قواعد و ضوابط اور ان کے لئے تنخواہ، اجرتوں اور مراعاتوں کے گوشواروں اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی منظوری؛ 
10) "وزارت" کے قواعد و ضوابط کے دائرے میں تدریس، تحقیق، ترجمے اور دوسرے امور کے لئے میزانئے کا تعین؛ 
11) مؤسس کو اکیڈمی کے شعبوں کی توسیع و ترقی یا تحلیل کی تجویز دینا؛ 
12) حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کے ضوابط کے دائرے میں، اکیڈمی کے مالیات اور لین دین کے لئے ضوابط اور انتظامی اسلوب نامے کی منظوری؛ 
13) مؤسس کی تجویز پر بینکوں اور مالیاتی اداروں سے بینکاری سہولیات اور قدرتی اور قانونی اشخاص سے قرض الحسنہ لینے کی منظوری؛ 
14) اکیڈمی کے سربراہ کی معزولی۔ 

خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID