سیاسی علوم و افکار انسٹی ٹیوٹ تمہید
سیاسی علوم و افکار انسٹی ٹیوٹ نے سنہ 1994ع‍ میں حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کی اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی (اسلامی مطالعات و تحقیقات مرکز) میں اپنے کام کا آغاز کیا اور اس کا مقصد سیاسی علوم و افکار کے سلسلے میں تحقیق کرنا تھا. اس انسٹی ٹیوٹ نے گذشتہ برسوں کے دوران حوزات علمیہ اور یونیورسٹی کے مفکرین کے تجربات سے استفادہ کرکے اسلام کی سیاسی دانش کی بحالی اور تعمیر نو کے سلسلے میں مؤثر اور مفید قدم اٹھائے ہیں اور حال حاضر میں اپنے تحقیقی شعبے سے منسلک فکری سوالات اور پیچیدگیوں کی جوابدہی، سیاسی ـ دینی ثقافت کی بازتخلیق کے لئے ماحول سازی، اور اسلامی مآخذ و منابع، سیاسی فلسفے، سیاسی فقہ اور سیاسیات میں تشخص کی شناخت اور تشخص کی تخلیق پر مبنی سیاسیات کی فراہمی کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 20 سالہ ویژن دستاویز کے مقررہ اہداف تک پہنچنے کو مطمع نظر قرار دے کر اسی بنیاد پر اپنے اہداف، فرائض، پالیسیوں اور پروگراموں کی تدوین کئے ہوئے ہے۔ 
آپ یهاں اختصار کے ساتھ اس انسٹی ٹیوٹ کے اہداف و مقاصد، فرائض، پالیسیوں نیز کارکردگی سے متعارف ہونگے: 

مقاصد اور مشن 
1۔ اسلام کی سیاسی دانش کی تخلیق و تشریح؛
2۔ سیاسی دانش کا حصول؛
3۔ اسلام کے سیاسی افکار کو مستعد بنانے اور فروغ دینے کے سلسلے میں اسلام کے سیاسی نظام کی تخلیق و تشریح؛ 
4۔ اسلام کے سیاسی ورثے کا جائزہ لینا اور اس کا تنقیدی مطالعہ کرنا؛
5۔ رقیب سیاسی مکاتب کا تقابلی مطالعہ اور تنقیدی جائزہ؛ 
6۔ دینی ثقافت اور اسلامی نظام کے فکری مبادی اور اصولوں کے سلسلے میں بنیادی سوالات، اور فکری ـ سیاسی مشکلات و مسائل کی جوابدہی؛ 

فرائض
1۔ اسلامی سیاسی دانش کے مبادی، نمونوں اور بنیادی مسائل و موضوعات کے بارے میں مطالعہ، تحقیق اور تحقیقاتی منصوبوں کا نفاذ؛ 
2۔ مسلم مفکرین کے سیاسی افکار اور غیر اسلامی سیاسی افکار کے سلسلے میں مطالعه، تحقیق و اور تحقیقاتی منصوبوں کا نفاذ؛ 
3۔ معاصر معاشرے اور انسان کے احتیاجات اور مطالبات کی جوابدہی کے لئے  اسلامی سیاسی علوم کو درپیش آفات، چیلنجوں اور نقائص کی شناخت؛
4۔ موجودہ سیاسی علوم کے میدان میں تقابلی مطالعہ اور اسلامی سیاسی دانش کے مبادی اور نظری حدود کی تخلیق و تشریح؛ 
5۔ اسلامی سیاسی نظام کی تخلیق و تشریح کی غرض سے، موجودہ سیاسی نظامات کا تنقیدی جائزہ؛ 
6۔ معاشرے کے سیاسی ـ معاشرتی مسائل اور اسلامی نظام کا مطالعہ اور جائزہ اور حوزات علمیہ کو متعلقہ امور کی اطلاع رسانی؛ 
7۔ تحقیقی پروگراموں اور سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے تخصصی شعبوں اور گروپوں کی تشکیل؛ 
8۔ سیاسی دانش کے بارے میں تحقیق کو آسان بنانے کے لئے ماحول سازی اور مطالعاتی مآخذ کی فراہمی؛ 
9۔ سیاسی دانش کے میدان میں حوزہ علمیہ کے محققین کی علمی پیشرفت اور ارتقاء کی غرض سے، انہیں تلاش اور شناخت کرنا اور ان کی خدمات حاصل کرنا؛ 
10۔ سیاسی دانش کے میدان کے صاحب رائے و نظر ماہرین کے درمیان مکالمات، سوال و جواب اور تنقید اور جائزوں کے لئے ماحول سازی اور علمی نشستوں اور سیمیناروں کا انعقاد؛ 
11۔ کلاسوں، ورکشاپوں، علمی اجلاسوں اور مکالموں اور مطالعے کے مواقع کی فراہمی اور تعلیمی مشنز کی تیاری کے ذریعے محققین کی دانش اور صلاحیت کی ترقی کے اسباب فراہم کرنا؛
12۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسٹی ٹیوٹ کے مقاصد آگے بڑھانے کی غرض سے اداروں، تنظیموں اور ثقافتی شخصیات اور علمی ـ تحقیقاتی مراکز کے ساتھ رابطے اور تعاون؛ 
13۔ ہماہنگی، مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد اور متوازی اور ایک جیسے کاموں کا سد باب کرنے کی غرض سے اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی (اسلامی مطالعات و تحقیقات مرکز) کے دوسرے ذیلی انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ فعال اور تعمیری رابطے قائم کرنا۔ 

پالیسیاں
1۔ خالص بنیادی اسلامی مبادی اور اصولوں پر تاکید اور اصطفائیت (التقاط یا Eclecticism) اور جمود سے پرہیز؛ 
2۔ معاصر انسان کی سیاسی حیات پر توجہ دینا؛ 
3۔ معاشرتی اور سیاسی میدانوں میں جدید مسائل اور دین و دینداری کے نئے تقاضوں پر توجہ دینا؛
4۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو درپیش سیاسی ـ سماجی موضوعات و مسائل پر توجہ دینا؛  
5۔ ثقافت اور سیاسی دانش میں فعالانہ کردار اور دینی اصولوں اور مآخذ پر تاکید کے ساتھ نظریہ پردازی، اور جدید افکار و نظریات کی تخلیق؛ 
6۔ سیاسی ـ سماجی تحقیقات میں علمی معیاروں کو ملحوظ خاطر رکھنا؛ 
7۔ ایران کے اسلامی معاشرے میں زیر بحث سیاسی علم سے متعلق مباحث میں فعالانہ شرکت؛ 
8۔ اسلامی جمہوری نظام کی قلمرو میں فعال سماجی ـ سیاسی طبقات اور گروپوں کو علمی غذا فراہم کرنے کی کوشش؛ 
9۔ تحقیقات میں تازہ ترین، اور کارآمد ترین زبان و ادب کا استعمال؛ 
10۔ سیاسی دانش کے میدان میں انسانیاتی علوم و معارف کی حصولیابیوں سے استفادہ ‌اور ان کے نقائص اور اسلامی فکر کے ساتھ اس کی ناموزونی پر تنقیدی نظر رکھنا؛ 
11۔ اسلامی قلمرو میں سیاسی تعلیمات کا تنقیصی اور تنقیدی نگاہ سے جائزہ لینا اور کسی شخص یا نظریئے کو مطلقا صحیح تسلیم کرنے نیز شخصیت پرستی سے پرہیز؛
12۔ تحقیقاتی شعبوں کو تخصصی بنانے کی طرف گامزن ہونے کی کوشش؛ 
13۔ مفکرین اور دانشوروں کے ساتھ رابطے اور تعامل و تعاون کو اہمیت دینا اور سیاسی دانش کے سلسلے میں ان کی حصولیابیوں سے استفادہ کرنا؛ 
14۔ سیاسی دانش کے میدان میں اجتماعی فعالیت اور باہمی تعاون کو ترجیح دینا؛ 
15۔ مختلف علمی مراکز کے ساتھ فعالانہ تعلق اور تعاملی تحقیقات کی انجام دہی؛ 
16۔ وسائل اور قابلیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقاتی موضوعات کی درجہ بندی اور ترجیح بندی؛ 

انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقاتی شعبے 
اس انسٹی ٹیوٹ میں ذیل کے تین شعبے فعال کردار ادا کررہے ہیں: 
1۔ شعبۂ سیاست
2- شعبۂ سیاسی فقہ
3- شعبۂ سیاسی فلسفہ
 
کلمات کليدي
سیاسی علوم و افکار انسٹی ٹیوٹ, سیاسی علوم و افکار, سیاسی علوم
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID