مہدویت اور مستقبلیات انسٹی ٹیوٹ اجمالی تعارف
"مہدویت اور مستقبلیات" [‏Mahdism and Futurology] کے شعبے نے سنہ 1998ع‍ میں "انتظار نور ثقافتی انسٹی ٹیوٹ" کے نام سے کام کا آغاز کرکے، بعدازاں "انتظار نور تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ" کے نام سے مستقبلیاتی (Futuristic) انداز سے اپنا کام جاری رکھا اور اس وقت حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کی "اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی" کے ایک انسٹی ٹیوٹ کے طور اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور اس کا بنیادی مطمع نظر "مطالعۂ مہدویت"، "دین اور دینداری کے مستقبل کے مطالعے" اور "مہدویت کے صنفیاتی مطالعے" جیسے میدانوں میں علمی ـ تحقیقاتی پہلؤوں پر تاکید،  علم کی پیداکاری اور نظریہ پردازی پر تاکید کے ساتھ، تخصصی اور بنیادی تحقیقات کی انجام دہی سے عبارت ہے اور اس ہدف تک پہنچنے کے لئے یہ شعبہ مستقبلیاتی فکر کے ساتھ، دینی اور تاریخی مآخذ اور بشری تجربات سے استفادہ کر رہا ہے تاکہ عقلی اور نقلی مآخذ سے استفادہ کرتے ہوئے، عمیق اور اطلاقی نقطہ نظر کے ساتھ، ایران کے مقدس اسلامی نظام کے اہداف و مقاصد کے سلسلے میں، مہدویت اور منسلکہ موضوعات پر بحث و تحقیق کا اہتمام کرے اور عقیدۂ مہدویت کو دینی ـ اسلامی نظریات و اعتقادات کی بنیاد پر عصر غیبت کی فردی اور معاشرتی حیات میں ـ قابل اطلاق بنا دے، اور مستقبل کے منصوبوں کی خاکہ بندی اور اگلے اہداف کا تعین کرے۔ اس تحقیقاتی شعبے کی سرگرمیوں میں مستقبلیاتی تفکر کو ملحوظ رکھا گیا ہے اور قرآن و حدیث کی عطا کرده معلومات کی بنیاد پر مستقبل کے افق کی ترسیم اور مطلوبہ [و مثالی] مہدوی معاشرے کے معیار کے مطابق مستقبل کے افق کا تعین، کیا جاتا ہے۔ چنانچہ مہدویت اور مستقبلیات انسٹی ٹیوٹ کا عزم یہ ہے کہ مثالی مہدوی معاشرے کے معیاروں اور خصوصیات اور "مستقبلیات" کی روشوں کو بروئے کار لا کر آج کے اسلامی معاشرے کے مطلوبہ پیش منظر کا جائزہ لے کر منتظر معاشرے کے لئے مطلوبہ مثالی اور متبادل مستقبل کی خاکہ کشی کرے۔ 


مقاصد: 
1۔ قرآن و حدیث اور کلام و فلسفہ کے اصولوں سے استفادہ کرتے ہوئے، مختلف شعبوں میں عقیدہ مہدویت کے علمی پہلؤوں کی تشریح؛ 
2ـ عقیدہ مہدویت اور مطلوبہ مہدوی معاشرے کی بنیاد پر، اسلامی نظام کے لئے نظریہ پردازی کرنا اور حکمت عملیاں پیش کرنا؛
3ـ مہدوی مثالی معاشرے کی روشنی میں ایران کے مقدس اسلامی نظام کی نظریاتی اور عملی پشت پناہی کرنا؛ 
4ـ تنقیدی اور جائزاتی نشستوں اور اجلاسوں کے انعقاد کے ذریعے مہدوی مطلوبہ معاشرے کی تشریح اور تعارف کے لئے، تبادلۂ خیالات، مکالمات اور نظریہ پردازی کے لئے ماحول سازی؛ 
5ـ  مطلوبہ / مثالی مہدوی معاشرے کو عملی صورت دینے کی غرض سے، دنیا کے مستقبل کے بارے میں مطلوب اور مثبت پیش منظر کی ترسیم؛  
6ـ بنی نوع انسان کو درپیش بحرانوں اور چیلنجوں کا جواب دینے کے لئے مہدوی تعلیمات کی روشنی میں جوابات اور حکمت عملیوں کی فراہمی؛ 
7ـ حوزہ علمیہ قم اور دفتر تبلیغات اسلامی میں عقیدہ مہدویت اور متحرک و عملی انتظار کی مرکزیت پر مستقبلیات کی محل پذیری، عمل کاری اور تقویت؛
 8ـ منتظر معاشرے کی ثقافتی ـ معاشرتی وضع و حالت اور اس کو درپیش مسائل کی شناخت، مستقبلیاتی نقطۂ نظر پر تاکید کے ساتھ۔ 

تحقیقاتی شعبے
انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی تجویز دفتر تبلیغات اسلامی کی ہیئت متولیان کے اجلاس مورخہ 9 مارچ 2017ع‍ میں ـ ذیل کے تین شعبوں کے سانچے میں ـ منظور ہوئی: 
1۔  شعبۂ مہدویات 
2۔ شعبۂ دین و دینداری کی مستقبلیات
3۔ شعبۂ مہدویت کا صنفیاتی مطالعہ
 
کلمات کليدي
مہدویت اور مستقبلیات انسٹی ٹیوٹ, مہدویت اور مستقبلیات
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID