شعبہ قرآن اور معاشرتی مطالعات قرآنی تحقیقات اور اسلامی اور عالمی معاشروں کے روزمرہ احتیاجات کو مد نظر رکھ کر قرآن سے فیضیابی کے سلسلے میں فکرمندیوں نے محققین کو پہلے سے کہیں زیادہ قرآن کی بنیاد پر تخصصی (Specialistic) فعالیتوں کی طرف راغب کیا۔ چنانچہ شعبہ "قرآن و معاشرتی مطالعات" (قرآنیات و معاشرتی علوم کا شعبہ) طویل تجربات کی اساس پر معرض وجود میں آیا۔ اس شعبے نے مرکز کے دو سابقہ شعبوں ـ یعنی "شعبۂ تفسیر و علوم قرآنی"، جس نے اپنی فعالیت کا آغاز سنہ 1989ع‍ سے کیا تھا، اور "دین کے معاشرتی مطالعات کا شعبہ"، جو سنہ 1991ع‍ سے فعالیت کررہا تھا ـ کو ملا کر جدید نقطہ نظر سے اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔ 


مشن:
سماجی ضروریات کی بنیاد پر قرآنی تحقیقات انجام دے کر، جدید اسلامی ـ ایرانی تہذیب کو فکری پشت پناہی فراہم کرنا


قلیل المدت مقاصد (دو سالہ): 
ذیل کے موضوعات میں تحقیقات کی انجام دہی:
1۔ قرآن کریم کی معاشرتی تفسیر کے اصول اور روشیں؛
2۔ قرآن کریم میں سماجی انصاف کے موزون نمونے؛
3۔ قرآن کریم کی سماجی آیات کے ادراک کے لئے جدید روشیں؛
4۔ قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر عدل و انصاف کا عمرانیاتی جائزہ۔ 

طویل المدت مقاصد (پانچ سالہ) 
ذیل کے موضوعات میں تحقیقات کی انجام دہی: 

1۔ سماجی زندگی کا اسلوب قرآن کریم کی روشنی میں؛
2۔ دیندارانہ عمرانیات قرآن کریم کی روشنی میں؛
3۔ جدید تہذیب کو معرض وجود لانے کے سلسلے میں قرآن کریم کی معاشرتی تفسیر؛ 
4۔ سماجی مرضیات (Social pathology) قرآن کی نظر میں، اسلامی ـ ایرانی تہذیب پر ارتکاز کے ساتھ۔ 
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID