الٰہیات اور خاندان انسٹی ٹیوٹ الٰہیات اور خاندان انسٹی ٹیوٹ
تمہید: 
دفتر تبلیغات اسلامی کی اصفہان شاخ نے سنہ 2003ع‍ میں "تحقیقی شعبه" کے عنوان سے اپنے کام کا آغاز کیاتا که  حوزہ علمیہ اصفهان کے محققین کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کی ماحول سازی اور اس قدیم اور پائیدار حوزہ علمیہ میں تحقیقاتی فکر و ثقافت کا فروغ و ترویج، حوزہ علمیہ اصفہان کے دانشورانہ مآخذ اور ورثے کے سہارے، بنیادی اور توسیعی تحقیقات انجام دینے، علم و تحقیق کے خواہاں دانشوروں کو علمی ـ تحقیقی خدمات فراہم کرنے اور اسلامی علوم و معارف کے میدان میں مخاطبین کی تحقیقی احتیاجات اور مطالبات کا جواب دینے، جیسے امور اس تحقیقی شعبه کی تاسیس کے اولین اہداف کے زمرے میں قرار پائے۔ 
تحقیقاتی سرگرمیوں کے توسیعی عمل اور ایک عشرے پر محیط علمی ذخیرے اور تنظیمی تجربے، نیز تحقیقی شعبه کے ڈھانچے کے سلسلے میں دفتر تبلیغات اسلامی کے "کارکردگی پر مبنی" نقطہ نظر کی "مسئلے پر مبنی" نقطہ نظر میں تبدیلی، کی بنا پر یہ تحقیقی شعبه  " اسلامی مطالعاتی مرکز اصفهان" میں تبدیل ہوا۔ اس مرکز نے مورخہ 24 دسمبر سنہ 2012ع‍ کو اکیڈمی کی تحقیقاتی کونسل کی منظوری سے، مذکورہ مقاصد کو چار تحقیقاتی شعبوں ـ "اخلاقیات"، "ادیان"، "فلسفہ اور کلام" اور "فقہ و قانون" ـ کے اسلوب  میں حاصل کرنے اور تحقیقاتی سرگرمیوں کے لئے مناسب ماحول سازی کی کوشش کی۔ 
مذکورہ بالا پس منظر کے ساتھ اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی سے منسلک انسٹی ٹیوٹ کی تاسیس کی تجویز کو ـ فکری و ثقافتی مراکز میں موجود اور رائج پالیسیوں اور شہر اصفہان کی علمی اور دینی ضروریات پر تاکید کے ساتھ ـ مرکزِ مطالعاتِ اسلامی کی تحقیقی کونسل کے ایجنڈے پر رکھا گیا اور مرکز اور منسلکہ اداروں کے مشن، نیز مرکز کے پس منظر، سرگرمیوں، صلاحیتوں، شرائط اور وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے، یہ مرکز "خاندانی موضوعات میں تحقیق کو محور بنا کر، سنہ 2016ع‍ کے اواخر میں "الٰہیات اور خاندان انسٹی ٹیوٹ" میں تبدیل ہوا جو کہ تین شعبوں: "شعبۂ مطالعاتِ خاندان"،"شعبۂ سماجی اخلاقیات" اور "شعبۂ تقابلی الٰہیات" پر مشتمل ہے۔ 



 الٰہیات و خاندان انسٹی ٹیوٹ کا مشن
"اسلامی خاندان" کے علم و ثقافت کی ترقی اور فروغ کے سلسلے میں از نظر اخلاقی و الھیاتی  مطالعہ و تحقیق هے ۔

الٰہیات اور خاندان انسٹی ٹیوٹ کے طویل المدت مقاصد
منسلک مسائل کی علمی شناخت اور ضروریات کی تشخیص کے ذریعے سے تحقیقی ترجیحات کا تعین؛ 
متعلقہ مسائل کے حل سے متعلق مسائل و مشکلات کی شناخت علم اور دین کے تناظر میں؛ 
متناسب علمی نمونوں کی تخلیق اور فراہمی، خاندان سے متعلق مسائل کے تناظر میں؛ 
متعلقہ مسائل کے سلسلے میں ابھرنے والے شبہات، علمی سوالات اور حقیقی چیلنجوں کا جواب؛
خاندان کے مخالف مکاتب، آراء اور تفکرات کا تنقیدی جائزہ؛ 
بین المضامین تعاملات اور مطالعات میں اضافہ کرنا اور متعلقہ مسائل میں باہمی منسلک آراء کو تقویت پہنچانا۔ 


الٰہیات اور خاندان انسٹی ٹیوٹ کے قلیل المدت مقاصد
1۔ دینی نقطۂ نظر سے، میاں بیوی کے باہمی تعلق کے نمونوں پر تاکید کرتے ہوئے، خاندانی نظام کے لئے جامع نمونۂ عمل کا مطالعہ و تخلیق؛
2۔ خاندان سے منسلک مسائل کے حل کے امکانات، آثار اور راہ حل کی جانچ پڑتال، سماجی اخلاقیات ـ بالخصوص صداقت اور ایمانداری ـ کے تناظر میں؛
3۔ ادیان، مذاہب، مکاتب اور فکری تفکرات میں خاندان کے سلسلے میں موجودہ آراء و افکار کا جائزہ۔


تحقیقی شعبے 
الف) شعبہ مطالعاتِ خاندان 
ب) شعبۂ سماجی اخلاقیات 
ج) شعبۂ تقابلی الٰہیات

 
کلمات کليدي
الٰہیات اور خاندان انسٹی ٹیوٹ, الٰہیات اور خاندان
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID