شعبۂ خاندانی مطالعہ یہ شعبہ، خاندان کی علمی شناخت کے سلسلے میں معاشرتی ضروریات کے پیش نظر، اسلامی مبادی اور اصولوں کی بنیاد پر، اور خاندانی مسائل کے تجزیئے میں مؤثر بین المضامین تحقیقی حصولیابیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شادی، ازدواجی تعلقات، بچوں کی پرورش اور خاندان کے ڈھانچے اور افادیت کے ارتقاء و استحکام اور ازدواجی مسائل و مشکلات کو کم کرنے لئے کوشاں ہے۔ یہ شعبہ عمیق علمی تحقیقات کے ذریعے خاندان کے تصور کے صحیح ادراک، خاندان کے حوالے سے موجودہ نظریات پر تنقید اور اسلامی نقطۂ نظر کی اساس پر خاندان کے حوالے سے خالص مثالی نمونوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ اسی بنا پر اس گروہ کا مشن ایران میں خاندان پر بڑھتی ہوئی علمی نگاہ کی توسیع اور فروغ کے لئے بنیادی اور قابل اطلاق و نفاذ تحقیقات کو منظم کرنا اور مجموعی طور پر خاندان کے شعبے سے متعلقہ مسائل کو فکری اور ثقافتی مراکز میں حل کرنا ہے۔ چنانچہ اس شعبے کا مشن اور اس کے اہداف حسب ذیل ہیں: 

مشن: 
خاندان کے ڈھانچے، روابط اور نظام کے تناظر میں خاندانی مسائل کا مطالعہ اور تحقیق۔ 

طویل المدت مقاصد: 
   1۔ خاندان کو درپیش خطرات کی شناخت اور خاندان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی غرض سے، روک تھام اور علاج پر مبنی مداخلت کی منصوبہ بندی کرنا؛ 
   2۔ مطلوبہ اسلامی خاندان کے اعلی نمونے پیش کرنا؛ 
   3۔ اسلامی خاندانی نظام کے مبادی، اصولوں اور ڈھانچے کی شناخت اور تعارف۔  


قلیل المدت مقاصد: 
مطالعہ و تحقیق برائے: 
   1۔ شادی شدہ جوڑوں کے تعلق اور میل جول کے نمونوں کی تلاش اور ان کے لئے اسلامی تعلیمات پر مبنی معیار کا تعین؛
   2۔ میاں بیوی کی باہمی شناخت کے حوالے سے مشکلات اور اسلامی مآخذ کی رو سے ان کی اصلاح کی روشوں کا جائزہ؛ 
   3۔ سماجی ابلاغیات (Social media) کے صارفین اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے ناظرین کو درپیش ازدواجی مشکلات کی شناخت؛
   4۔ ازدواجی تعلق میں خلوص اور یکدلی بڑھانے کے لئے جامع تربیتی اور مشاورتی پیکج کی تالیف۔ 
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
کلمات کليدي
خاندانی مطالعہ, ازدواجی مسائل
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID