شعبۂ تقابلی الٰہیات (دینیات)  شعبۂ تقابلی الٰہیات، خاندان کے الٰہیاتی مسائل کو بنیاد بنا کر، تقابلی نگاہ کے ساتھ بنیادی اسلامی اور دینی افکار کے سہارے دینی نقطۂ نظر سے خاندان سے متعلق مسائل اور پہلؤوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک خاص روش پر اکتفا کئے بغیر اور غلط تصورات اور تاثرات اور انحرافی تفسیر و تاویل سے بچتے ہوئے، علم و معرفت کی وسعتوں اور فلسفی اور کلامی روشوں سے استفادہ کرتے ہوئے، دین اور دینداری کی رسمی اور علامتی پہلؤوں کے بارے میں ان کے نظریات و آراء پر تنقید کے ساتھ ساتھ، خاندان میں دینی قضیوں اور مسائل کی فہم، اثبات اور اطلاق میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ چنانچہ ضروری ہے کہ مسائل کی نوعیت کے تناسب سے عقل و استدلال اور نقل اور تاریخ، تجربے، شہود، فقہ، تفسیر، حدیث اور ان جیسے دوسرے منابع کی روشوں سے تقابلی انداز سے استفادہ کرے۔ اور اس بنیاد پر اس شعبے کا مشن اور اہداف حسب ذیل ہیں: 

مشن: 
خاندانی مسائل کے میدان میں تحقیق اور مطالعہ تقابلی الٰہیات کی رو سے۔ 

طویل المدت مقاصد: 
   1۔ خاندانی مسائل کے سلسلے میں ادیان، مذاہب، مکاتب اور فکری جماعتوں کی الہیات سے منسلک مسائل و موضوعات کا از سر نو تجزیہ؛
   2۔ خاندان سے منسلک تقابلی الہیات کے سلسلے میں آراء اور افکار کا جائزہ؛
   3۔ خاندان مسائل کے تناظر میں فکری اور اعتقادی شبہات و اعتراضات کی شناخت اور جواب۔ 

قلیل المدت مقاصد
مطالعہ و تحقیق ذیل کے امور کے مقصد سے؛
   1۔ خاندان میں دینی اعتقادات کی تقویت کی حکمت عملیوں کا جائزہ، ادیان کی الہیاتی تعلیمات کی رو سے؛ 
   2۔ اطفال کے سلسلے کے مبلغین اور مربیوں کو تقویت پہنچانے کے لئے، اطفال کو مبدأ اور معاد (توحید و قیامت) کا معتقد بنانے کی روشوں کی تلاش اور شناخت؛ 
   3۔ عوام الناس ـ بالخصوص نوجوان نسل ـ کے ایمان اور دینی اعتقادات کو گہرائی دینے کے لئے اعلی و برتر نمونوں کی تخلیق، عمومی اور گھریلو مجالس عزا کی استعداد سے فائدہ اٹھانا؛ 
   4۔ ارسطو اور شیعہ متکلمین و فلاسفہ کی آراء میں "گھریلو انتظام" کے زمرے کا تقابلی جائزہ۔ 
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID