شعبہ سیاسیات سیاسی علوم و افکار کے تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے تین شعبوں میں سے ایک شعبہ سیاسیات کا شعبہ ہے جس نے "اسلامی مآخذ پر استوار سیاسی علوم کی فراہمی"، "سیاسیات کے میدان میں تشخص کی پہچان اور تشخص کی تعمیر" کے مقصد سے ـ دو دیگر شعبوں یعنی شعبۂ "سیاسی فقہ" اور شعبۂ "سیاسی فلسفہ" کے مقصد سے اپنی فعالیت کا آغاز 1994ع‍ سے کیا اور دو سطوح پر اپنی فعالیت جاری رکھی: 1۔ تحقیق کے دائرہ کار کی سطح پر: اس سطح میں اس شعبے نے 11 علمی دائروں (منجملہ: سیاسی عمرانیات، سیاسی نفسیات، بین الاقوامی تعلقات، سیاسی جغرافیہ، سیاسی تاریخ، سیاسی بشریات، سیاسی معاشیات، عمومی پالیسی سازی، عالم اسلام اور دوسرے درجے کے موضوعات و مباحث) کو اپنے دستور العمل میں رکھا جن میں سے بعض رجحانات پر زیادہ کام ہوا ہے۔ 2۔ موضوعاتی ترجیح کی سطح پر: اس سطح میں چار موضوعات (منجملہ: الف: اسلامی انقلاب، ب: اسلامی جمہوریہ ایران کے مسائل، ج: طبقہ علماء، د: عالم اسلام) کو شعبہ سیاسیات کے لئے ترجیح بند کیا گیا اور چار موضوعات میں سے ہر ایک کے سلسلے میں کچھ منصوبے تحریر کئے گئے؛ منجملہ کچھ کلاں منصوبے موضوعی ترجیحات کے بارے میں تدوین اور نافذ کئے گئے اور سنہ 1994ع‍ سے آج تک زیادہ تر تحقیقی منصوبے کتب، مکالمات، تخصصی نشستوں، سیمیناروں اور سہ ماہی رسائل کے خصوصی شماروں کی صورت میں دو سطوح پر جاری رکھے گئے۔ اس شعبے نے اپنا کام ابتدائی آٹھ سالہ دور میں جناب رضا عیسی نیا کی سربراہی میں سنہ 2004ع‍ تک سرانجام دیا جبکہ شعبے کی علمی کونسل کے اراکین میں ڈاکٹر سید محمد تقی آل غفور، ڈاکٹر علی شیرخانی، ڈاکٹر محمد ستودہ، ڈاکٹر مسعود عبدالحسین پورفرد، جناب علی رضا زہیری اور ڈاکٹر عبدالوہاب فراتی شامل تھے اور تحقیقی موضوعات کے انتخاب اور منظوری سے لےکر نشستوں کے موضوعات اور کتب پر تنقید تک، زیادہ تر امور سیاسی علوم و افکار کے تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کی کونسل کے اراکین کی تائید کے بعد، متعلقہ امور ان حضرات کے مشورے اور اہتمام کے ساتھ، نفاذ کے مرحلے تک پہنچتے تھے اور شعبہ سیاسیات اپنی علمی کونسل کے اراکین کے ساتھ معمول کے مطابق بہت مفید اجلاسوں کا اہتمام کرتا رہا اور کمیت و کیفیت اور مواد و مندرجات کے لحاظ سے علمی دنیا کے لئے بہت عمدہ کاوشیں فراہم کی ہیں۔ سنہ 2004ع‍ میں ڈاکٹر عبدالوہاب فراتی شعبۂ سیاسیات کے ڈائریکٹر بنے جنہوں نے دس سال تک اس شعبے کی قیادت کی اور اس دور میں بھی کتب، مکالمات اور مقالات کے مجموعوں اور سیمیناروں کی صورت میں بہت اچھی کاوشیں شائع ہوئیں۔ سنہ 2014ع‍ میں ایک بار پھر ڈاکٹر رضا عیسی نیا شعبے کے ڈائریکٹر بنے اور اس دور میں شعبے کی تحقیقی کونسل کے اراکین میں 1۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی اکبری معلم، بعنوان فیکلٹی رکن شعبہ، 2۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مجید مبلغی بعنوان فیکلٹی رکن شعبہ، 3۔ فکلٹی رکن ڈاکٹر علی رضا زہیری، بعنوان محقق، 4۔ اسسٹنٹ پروفیسر جناب مختاری شیخ حسینی بعنوان فیکلٹی رکن، 5۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضا عیسی نیا بعنوان ڈائریکٹر شعبہ اور 6۔ جناب سید سجاد آل غفور بعنوان ماہر شعبہ، شعبہ سیاسیات کے ساتھ تعاون اور مشاورت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور شعبے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ 

شعبہ سیاسیات کا تحقیقی دائرہ کار*
الف) تحقیقاتی دائرے
1۔ سیاسی عمرانیات
2۔ سیاسی نفسیات
3۔ بین الاقوامی تعلقات
4۔ علاقائی مطالعات
5۔ سیاسی جغرافیہ (geopolitics) 
6۔ سیاسی تاریخ
7۔ سیاسی بشریات
8۔ سیاسی معاشیات
9۔ عمومی پالیسی سازی
10۔ دوسرے درجے کے مباحث و موضوعات

ب) موضوعی ترجیحات
1۔ اسلامی انقلاب
2۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسائل
3۔ طبقہ علماء
4۔ عالم اسلام
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID