شعبۂ تربیت
شعبے کا مشن اور اہداف و مقاصد
اخلاق و معنویت انسٹی ٹیوٹ کے شعبۂ تربیت نے دفتر تبلیغات اسلامی کے فکری- ثقافتی مداروں کے مسئلے پر مبنی رجحان کے سلسلے میں اپنے لئے ذیل کا مشن متعین کر رکھا ہے:
علمِ تربیت کے نظری مسائل اور معاصر ایرانی معاشرے کی تربیتی پیچیدگیوں کو تلاش اور حل کرنا اور اسلامی - اخلاقی تربیت کے فروغ میں شراکت داری اور رقیب نظریات کا تنقیدی مطالعہ۔ 
اس مشن پر ذیل کے طویل المدت مقاصد کے سانچے میں عمل درآمد کیا جاتا ہے: 
انسانیات (Humanities) کو اسلامی بنانے اور اخلاقی نشوونما کا اسلامی نظریہ حاصل کرنے کی غرض سے مغربی نفسیات میں اخلاقی نشوونما کے نظریات کی تنقیدی بازخوانی۔ 
انسانیات کو اسلامی بنانے اور اخلاقی تربیت کے اسلامی نظریئے کی تدوین کے مقصد سے اخلاقی تربیت کے نظریات کی تنقیدی بازخوانی جس کا ہدف معاصر ایرانی معاشرے کے اخلاقی مسائل حل کرنے کی خاطر اسلامی تربیتی علوم کو مستعد اور طاقتور بنانا، ہے۔ 
نظری مسائل کا نظام حاصل کرنا اور اخلاقی تربیت کے میدان میں معاصر ایران کو درپیش اخلاقی چیلنجوں اور پیچیدگیوں کی شناخت۔
ترویجی اور ابلاغی اقدامات کے ذریعے اخلاقی تربیت کے حوالے سے شہریوں کی عمومی دانش کو فروغ دینا۔ 
ایران کے معاصر معاشرے میں تربیت کی صورت حال کی نگرانی کرنا عینی چیلنجوں اور مشکلات کا کھوج لگانا اور تربیت کے میدان میں نظری دریافتوں کی افادیت کی جانچ پرکھ کا اہتمام کرنا۔
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID