قرآنی ثقافت و معارف انسٹی ٹیوٹ 

پس منظر:
حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی کا قرآنی ثقافت و معارف انسٹی ٹیوٹ سنہ 1987ع‍ میں مرکزِ ثقافت و قرآن انسٹی ٹیوٹ کے نام سے، قرآنی ثقافت و معارف کی ترویج اور اس نے قرآنی تعلیمات کی حقانیت کے دفاع کے مقصد سے، معرض وجود میں آیا اور قرآن کی تفسیر، تراجم اور قرآنی موضوعات پر ایک نئی نگاہ کے ساتھ، حوزہ علمیہ قم میں قرآنی سرگرمیوں کی سمت بندی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی ذمہ داریوں میں ـ قرآنی مآخذ اور اسناد و دستاویزات کی فراہمی، قرآنی معارف و تعلیمات کی درجہ بندی اور نظم و نسق، متنوع قرآنی فرہنگ ناموں اوردوائر المعارف کی تالیف و تخلیق، گوناگون تفاسیر کی تالیف و تصنیف، سوالات اور شبہات کی جوابدہی اور قرآنی ثقافت کے میدان میں قلتوں کی تشخیص و تعین جیسے امور ـ شامل ہیں اور اس وقت ملک کے عظيم ترین قرآنی تحقیقاتی مرکز کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔ 
قرآنی ثقافت و معارف انسٹی ٹیوٹ ـ جو کہ دفتر تبلیغات اسلامی کی اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی کی ایک شاخ ہے اور سنہ 2016ع‍ میں انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل ہوگیا ہے ـ اپنی ذمہ داریوں کی تفصیل کے پیش نظر، ذیل کے مقاصد کے حصول کے درپے اور حسب ذیل شعبوں پر مشتمل ہے۔ 

مقاصد اور فرائض: 
1۔ قرآنی تحقیقات کی روشوں کا انتظام اور آگے بڑھانا؛ 
2۔ مسئلے پر مبنی (Problem-oriented research) اور معاصر معاشرے کی ضروریات پر مبنی تحقیقات؛
3۔ قرآن کی بنیاد پر قائم ثقافت کا فروغ؛ 
4۔ اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی بنیاد پرقرآنی علوم و معارف کا فروغ؛ 
5۔  معاشرے میں جاری نظامات کی تخلیقِ نو اور تعمیر نو؛ 
6۔ قرآنی تحقیقات کے اداروں اور انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ بات چیت، تعاملی، ہمآہنگی اور شراکت داری؛ 
7۔ قرآنی تحقیقاتی سرگرمیوں میں حوزہ علمیہ اور جامعات کے مفکرین کی خدمات سے استفادہ؛ 
8۔ قرآنی علوم اور معارف و تعلیمات کے سلسلے میں شبہات پر نگرانی کرنا، جائزہ لینا اور تنقید کرنا؛ 
9۔ جامع تفاسیر (مسئلے پر مبنی ترتیبی اور موضوعی) اور نصابی متون کی تدوین، گوناگوں تراجم، قرآنی دوائر المعارف اور فرہنگ ناموں کی تالیف و تدوین کے ذریعے قرآنی منابع اور مآخذ تک قرآنی محققین اور قرآنی علوم و معارف کے اساتذہ کی رسائی کو آسان بنانا؛ 

تحقیقی شعبے اور نظامتیں: 
شعبۂ تفسیر قرآن؛ 
شعبۂ قرآنی علوم؛ 
شعبۂ تقابلی مطالعات؛  
شعبۂ قرآنی دوائر المعارف؛ 
قرآنی فرہنگ ناموں اور معاجم کا شعبہ؛ 
نظامت تحقیق؛ 
نظامت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن پروسیسنگ (IT)؛ 
قرآنی علوم و معارف کا تخصصی کتب خانہ۔
 
 
امتیاز دهی
 
 

نظر شما
نام
پست الكترونيک
وب سایت
متنی که در تصویر می بینید عینا تایپ نمایید
نظر
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID