شعبہ علوم اور تشہیر معلومات 
الف۔ مشن
شعبۂ علوم و تشہیر معلومات کا مشن انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا، مطالعات اور تحقیقاتی سرگرمیاں سرانجام دینا اور اس شعبے میں تحقیقاتی اور مفید نظامات کی خاکہ کشی، تیاری اور انتظام و انصرام کرنا ہے۔ 


ب۔ فرائض
۔ اسلامی علوم اور معلومات کی حدود میں معیاری تنظیمی نظامات کو بروئے کار لا کر معلومات کی تجزیہ کاری، عمل کاری، پیشکش اور بازیابی 
۔ اسلامی اور انسانیاتی علوم کے مآخذ و مندرجات کو افزودہ اور مستحکم کرنا
۔ علوم اور تشہیر معلومات کے سلسلے میں پالیسی سازی اور تعلیمی کورسز کا اہتمام
۔ علوم و تشہیر معلومات کے انتظام کے شعبے میں حوزہ علمیہ کے دفتر تبلیغات اسلامی کی علمی ـ تحقیقی صلاحیتوں کو ترقی دینا
۔ ادارے کے علمی انتظام کے لئے نقشۂ راہ (Road map) کی تدوین اور علمی انتظام کے نظامات کے نفاذ کے لئے پالیسی سازی
۔ تنظیمی (اور منظم) علمی انتظام کو ترقی دینا، ادارے میں علمی نیٹ ورک کی تعیناتی اور تنظیمی دانش میں اشتراک کو آسان بنانا
۔ اسلامی اور انسانیاتی علوم و معلومات کے فروغ کے دائرہ کار اور میکانزم کی نگرانی اور پیش بینی
۔ معلومات کی تشہیر اور علوم کی ترویج کے کے تحقیقی شعبہ جات اور علمی انجمنوں کے ساتھ تعاون و تعامل
۔ علم و دانش کے انتظام اور اسلامی و انسانیاتی علوم کی ترویج اور معلومات کے فروغ کے سلسلے میں مطالعہ اور تحقیق
۔ شعبے کی تحقیقی ترجیحات کا تعین اور تحقیقی منصوبے تجویز کرنا
۔ علمی اور تحقیقی فورموں، سیمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت
۔ اسلامی علوم کے میدان میں الیکٹرانک مواد کی پیداکاری، عمل کاری اور انتظام کے طریقۂ کار کو ترقی دینا
۔ علوم اسلامی کے سلسلے کے محققین کی معلوماتی ضروریات کی شناخت
۔ معلومات اور دانش کی ذخیرہ سازی، عمل کاری اور ترویج کے لئے نمونوں اور دائرہ ہائے کار کی تخلیق
۔ دفتر تبلیغات اسلامی میں معلومات و علوم کے نظامات کے دائرہ کار، ڈھانچے اور دستورالعمل کی تیاری اور تدوین
۔ دفتر تبلیغات اسلامی میں معلومات و علوم کے انتظام کے نظام کی تعیناتی کی نگرانی اور قدرپیمائی
۔ معلومات اور علوم کی ترویج سے متعلق تحقیقاتی نظامات کی شناخت، خاکہ کشی، ترقی اور انتظام
۔ معلومات اور علوم کی ترویج کی غرض سے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر استوار خدمات کی شناخت اور خاکہ کشی 

ج۔ طویل المدت مقاصد (پانچ سالہ) 

1) معلومات و علوم کی ذخیرہ سازی، عمل کاری اور ترویج کی نمونوں کی تدوین کی غرض سے تحقیقات کی انجام دہی
2) اسلامی معلومات و علوم کو مستحکم کرنا
3) اسلامی علوم کے میدان میں معطیات کے تجزیئے (Data analysis) کی تجربہ گاہ کی تکمیل
4) فروغ و ترویج کے میدان میں اسلامی معلومات اور علوم کو تدوین اور منظم کرنا
5) معلومات اور علوم کے انتظام کے سلسلے میں تحقیق اور معیاروں کی تدوین (ڈھانچے کی تیاری، خاکہ کشی اور حفاظت نیز مواد کے لحاظ سے) 
6) علوم اسلامی کے میدان میں علم پیمائی کا مطالعہ (Scientometric studies) (مُصَوَّر سازی، علم پیمائی، علوم و معلومات کی ترویج کی منصوبہ سازی) 
7) علم و ثقافت انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقاتی پورٹل کا تجزیہ، خاکہ کشی اور نفاذ 
8) تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے نظامات کی پشت پناہی اور ترقی


د۔ قلیل المدت مقاصد (دو سالہ) 
1) مندرجات اور تکنیک کے معیاروں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تحقیقاتی خدمات کی فراہمی کے لئے معلوماتی انتظام (Informtion management) کی معاونت، ترقی اور منصوبہ بندی
2) اسلامی علوم کے شعبے میں معطیات کے تجزیئے کی تجربہ گاہ کی بنیاد رکھنا
3) علمی مآخذ کے ڈیٹابیس کا نفاذ اور علمی معلومات کے انتظامی ڈیٹابیس سے منسلک ہونا
4) آیات اور احادیث کے پروفائل ڈیٹا بیس کا تجزیہ، ڈیزائن اور نفاذ
5) اسلامی علوم کے شعبے میں علم پیمائی کا ابتدائی مطالعہ
6) اسلامی علوم کی دانش کے انتظام کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ہ۔ پروگرام

1) اسلامی علوم کے معلوماتی مرکز اور ڈیجیٹل کتب خانے کے بارے میں تربیتی ورکشاپوں کا انعقاد
2) علم پیمائی کے موضوعات میں قدم رکھنا، اور دفتر تبلیغات اسلامی کے علم پیمائی کے شعبے/ گروپ / نظامات کی بنیاد رکھنا (منشور کی تدوین اور اہداف، فرائض، ڈھانچے، خاکوں، منصوبوں اور پیش منظر کا تعین)
3) علوم اسلامی کے تجزیۂ معطیات کے جدید تجویزنامے کے مطابق تجزیۂ معطیات اور تلاشِ متون کی روشوں کا نفاذ (مشینی اشاریہ سازی، مآخذ کی موضوع بندی، جدید مشینی اصطلاحات کی تجویز دینا وغیرہ)
4) تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے لئے word میں تحقیقی پلگ انز (Plug-ins) کی تجویز اور تیاری 
5) اسلامی علوم کی معلوماتی انتظامی ڈیٹابیس کی ترقی اور محققین اور فیکلٹی ممبران کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر نئی صلاحیتوں کا اضافہ کرنا
6) ڈیجیٹل کتب خانے کی تکمیل و ترقی اور محققین و فیکلٹی ممبران کو تحقیقی خدمات فراہم کرنا
7) اصطلاح نامے (Thesaurus) اور وجودیات (Ontology) کی بنیاد پر اسلامی علوم کی دانش کا نقشہ تیار کرنا 
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID