اسلامی فن و تہذیب تحقیقی شعبہ 
سنہ 2016ع‍ میں انسٹی ٹیوٹ برائے تمدنی اسلام کے قیام کی منظوری کے ساتھ اور جدید نقطۂ نظر کے تناظر میں، شعبۂ "مطالعات مشرقِ اسلامی" (تاسیس 1994ع‍) اور شعبہ "دینی ادب و ہنر" (تاسیس 2005ع‍) کو ضم کرکے شعبۂ "اسلامی فن و تہذیب" قائم کیا گیا۔ یہ شعبہ دو دہائیوں پر محیط تجربے اور فن و تہذیب کے میدانوں میں وسیع و عریض اور باضابطہ مطالعات و تحقیقات کے پس منظر میں، یونیورسٹی اور حوزات علمیہ کی ضروریات کے تناسب سے فعالیت کررہا ہے اور منصوبہ ہے کہ اسلامی تہذیبی دنیا پر گذرنے والے حالات کا مطالعہ کرکے اور اس کے گراں قدر تجربات سے فائدہ اٹھا کر، جدید اسلامی تہذیب کی جامع تعریف فراہم کرکے اس تہذیب کے قیام کے لئے حکمت عملیوں کو تلاش کرے۔ اس شعبے کا مشن اور مقاصد نیز اس کے لئے فراہم استعدادات اور اقدامات اجمالی طور کچھ یوں ہیں:


مشن:
اسلامی فن (art) اور جدید اسلامی تہذیب کے اصولوں کا مطالعہ، اسلامی تہذیب و فن کے شعبوں کا بڑا عنوان ہے جو اسلام اور تہذیبی مطالعات کے وسیع نقطہ ہائے نظر پر مشتمل ہے جیسے: اسلام اور سائنس کا باہمی تعلق، اسلام اور فن، اسلام اور معاشرہ، اسلام اور فلسفہ، اسلام اور علم الاساطیر (Mythology)۔ 



قلیل المدت مقاصد (دو سالہ) 
1۔ اسلامی فن و تہذیب پر مرکوز نظریات کا تنقیدی مطالعہ؛
2۔ اسلامی تہذیب کا فلسفہ، اس کے اصول اور ماہیت؛
3۔ اسلامی ـ ایرانی تہذیب کی ترقی کے ماڈل میں شعبۂ فن تعمیر کا کردار۔ 

طویل المدت مقاصد (پانچ سالہ) 
1۔ اسلامی ـ ایرانی فن و تہذیب کے مفاہیم کے بین الکلیاتی مسائل؛ 
2۔ اسلامی مآخذ کی صلاحیتوں کی شناخت اسلامی فن و تہذیب پر تاکید کے ساتھ۔
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
کلمات کليدي
اسلامی فن و تہذیب تحقیقی شعبہ, اسلامی فن و تہذیب
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID