شعبۂ تاریخ تشیّع  اہل بیت علیہم السلام کی تاریخ و سیرت انسٹی ٹیوٹ کا شعبہ "تاریخ تشیّع" اس وقت حجت الاسلام و المسلمین رزاقی موسوی کی سربراہی میں کام کررہا ہے۔ یہ شعبہ سیاسی، ثقافتی، سماجی، معاشی اور دینی پہلؤوں میں شیعیان اہل بیت(ع) کے نشیب و فراز سے بھرپور ماضی کا ـ ذیل کے موضوعات میں ضابطہ مند انداز سے ـ جائزہ لیتا ہے: 
الف) تاریخ کے تمام ادوار میں شیعیان اہل بیت(ع) کی شناخت حاصل کرنا اور ان کے مختلف ثقافتی، علمی، تربیتی، سیاسی اور سماجی پہلؤوں کو متعارف کروانا؛ 
ب) شیعیان اہل بیت(ع) کی طاقت اور ضعف کے نقاط کو از تلاش کرنا اور پیروان اہل بیت(ع) کے عروج و زوال کے عوامل و اسباب کو نمایاں کرنا؛
ج) تاریخ تشیّع کے انجانے گوشوں کا تعارف، اور تاریخ میں تشیّع کے فکری اور علمی ارتقائی سفر کا جائزہ؛
د) شیعیان اہل بیت(ع) کو پیش آنے والے ماضی اور حال کے واقعات کے مشترکہ نقاط کو نمایاں کرنا اور ماضی سے فائدہ اٹھا کر مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا؛
ہ) شیعیان اہل بیت(ع) اور تاریخ تشیّع کے بارے میں تاریخی مآخذ و منابع کا جائزہ، قدر پیمائی اور تنقیدی مطالعہ۔ 
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID