قرآنی فرہنگ ناموں


بنیادی مشن:
اس شعبے کا اہم ترین مشن - قرآن کریم کے موضوعی فرہنگ ناموں (لغت ناموں)، معاجم اور قرآنی معارف و تعلیمات کے تخصصی فرہنگ ناموں اور قرآن کریم کی اہم تفاسیر کی موضوعی معاجم کی تالیف و تدوین، نیز قرآن معجم نویسی کے جدید اصولوں اور روشوں کے سلسلے میں مطالعہ، تحقیق اور تحقیقی منصوبوں کا نفاذ اور قرآنی معاجم اور فرہنگ ناموں کے سلسلے میں موجودہ مآخذ کی تلاش - ہے۔

مقاصد: 
- قرآنی علوم و معارف کو منضبط اور منظم بنانا؛
- قرآنی تحقیقات کے لئے ماحول سازی؛
- قرآنی محققین کو قرآنی اور تفسیری معلومات تک آسان اور تیز رفتار رسائی کو ممکن بنانا؛ 
- معاشرے میں قرآنی ثقافت کے ارتقاء کے لئے ماحول سازی کرنا۔ 

فرائض:
- قرآن کے موضوعی فرہنگ ناموں کی تالیف و تدوین؛
- الفاظ قرآن کی معاجم اور تجزیاتی فرہنگ ناموں کی تالیف؛ 
- قرآن کے تخصصی فرہنگ ناموں کی فراہمی؛
- قرآن کی معجم نویسی کے جدید اصولوں اور روشوں کے سلسلے میں تحقیقاتی منصوبوں پر عمل درآمد۔ 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID