شعبۂ قرآنی دائرة المعارف
بنیادی مشن:
عمر اور تعلیم کی مختلف سطوح اور مختلف علمی رجحانات اور شعبوں کے لئے قرآنی دوائر المعارف (Encyclopedias) کی تدوین اور مطالعہ، قرآنی دائرۃ المعارف نویسی کے اصولوں اور مبادی کے سلسلے میں تحقیقی منصوبوں کا نفاذ اس شعبے کے مشن میں شامل ہیں۔ 

مقاصد:
دائرۃ المعارف نویسی کی روشوں سے استفادہ کاری کے سانچے میں قرآنی معارف و تعلیمات تک دسترس و حصول کو آسان اور تیزرفتار بنانا۔ 

شعبے کے فرائض:
- مختلف علمی رجحانات کے ساتھ مختلف طبقات کے لئے متنوع اور گوناگون قرآنی دوائر المعارف کی تالیف و تدوین؛ 
- مختلف علمی رجحانات کی بنیاد پر تخصصی (Specialized) دائرۃ المعارف کی تدوین؛ 
- عالم اسلام کی دائرۃ المعارف نویسی کی منہاجیات؛ 
- عالم اسلام کی قرآنی دائرۃ المعارف نویسی کی روشوں کو از سر نو تلاش کرنا اور متعلقہ مشکلات کا سد باب کرنا؛
- مستشرقین کے دوائر المعارف کا تنقیدی مطالعہ کرنا اور جائزہ لینا؛ 
- قرآنی دائرۃ المعارف نویسی کے میدان میں راہنمائی اور مشاورتی خدمات فراہم کرنا؛
- دائرۃ المعارف نویسی کے سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم عمل تخصصی تحقیقاتی مراکز کے ساتھ علمی تعلقات استوار کرنا اور تعامل کرنا۔ 

 
کلمات کليدي
شعبۂ قرآنی دائرة المعارف, قرآنی دائرة المعارف
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID