واتیکان
واٹیکان کے سفیر کا اسلامی علوم اور ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کا دورہ ایران میں واٹیکان کے سفیر لیئوکارڈی نے بروز منگل 23جولائی کو اسلامی علوم اور ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کے دورہ کے دوران، مرکز سے شائع شدہ آثار کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ  تحقیقاتی مرکز اور شعبہ فلسفہ و کلام اسلامی کے عہدہ داروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
تحقیقاتی مرکز کے بین الاقوامی امور اور علمی ہمکاری کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دورہ کی ابتدا میں اسلامی علوم اور ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام نجف لک زایی، نے مرکز کے شعبہ جات اور مراکز کا تعارف کرایا اور تحقیقاتی مرکز میں اسلام اور عیسائیت کے موضوع پر انجام پانے والی فعالیت کے مد نظر شیعہ علماء اور عیسائی علماء کے درمیان تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ 
وہ، رواں سال کے اسفند میں "اسلام اور عیسائیت میں روح کی ابدیت" کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے پیش نظر اس عظیم پروگرام میں واٹیکان کی زیادہ شرکت کے خواہاں ہوئے ہیں۔
فلسفہ اور کلام اسلامی کے شعبہ کے سربراہ ڈکٹر ابراهیم علیپور نے بھی  خداشناسی ، کلام ، فلسفہ ، فلسفہ اخلاق اور اسلام و عیسائیت کے تقابلی امور جیسے موضوعات میں اپنے شعبہ کی فعالیت کی وضاحت کی۔ 
فلسفہ اور کلام اسلامی کے شعبہ کے سربراہ نے اس شعبہ میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں اور گذشتہ سالوں میں "عصر حاضر میں اسلام اورعیسائیت" ، "اسلام اور عیسائیت میں خدا سے تقرب" ، "عیسائی اخلاق"، کے موضوعات پر ہونے والی تحقیقات کا ذکر کرتے ہوئے اس شعبہ کے آئندہ کے پروگراموں کی وضاحت کی، انہوں نے مزید کہا کہ  پہلی کانفرنس میں عیسائیت کے موضوع میں اکثر مہمانوں کا اچھا رجحان رہا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی واٹیکان کی طرف سے اس موضوع میں اچھی شرکت ہوگی۔
ڈاکٹر سوری نے بھی "اسلام اور عیسائیت میں روح کی ابدیت" کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے انجام پانے والی فعالیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک جاپان، مصر، اور امریکہ سے انگلش اور عربی میں 60 خلاصے موصول ہوئے ہیں۔
اس کے بعد ایران میں واٹیکان کے سفیر، لیئوبوکارڈی، نے قم میں فعالیت کرنے والے مختلف مراکز اور ادارے اور ان کے اندر انجام پانے والے مختلف کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ان اداروں کا ایک نمائندہ ہونا چاہیے تاکہ انکے ساتھ واٹیکان کا رابطہ بہتر طریقہ سے انجام پا سکے۔ ساتھ ہی قم کے مراکز اور ادراروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کس شخص اور ادارے سے رابطہ رکھیں اور انہوں نے سب پہلے روم میں موجود ادارہ FIUC کے ساتھ رابطہ کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے تعلقات بڑھانے کے لیے بلاواسطہ بات چیت کو بنیادی شرط قرار دیا اور کہا کہ واٹیکان میں ادیان کے درمیان گفتگو کرنے کے لیے ایک ادارہ موجود ہے اور ان کے لیے یہ ممکن ہے کہ  تحقیقاتی مرکز کا رابطہ اس ادارے اور دیگر دینی مراکز سے کرا دے 
اس ملاقات کے اختتام پر فریقین نے "اسلام اور عیسائیت میں روح کی ابدیت" کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں واٹیکان کی بہتر شرکت کے لیے مؤثر راہ حل اور آپس میں تعلقات کی افزائش کے حوالے سے گفتگو کی۔

 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID